روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی

کاروباری ہفتے میں ڈالر 94 پیسے مہنگا ہوا ہے
شائع 17 مارچ 2023 04:50pm

پاکستان میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعہ کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں 71 پیسے کمی کے بعد ڈالر 281.71 روپے پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے میں ڈالر 94 پیسے مہنگا ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 285 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 282 روپے 42 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

Read Comments