ملک میں روپے کے مقابلے ڈالر 11 پیسے سستا ہوگیا

لین دین 283.75 روپے میں جاری
اپ ڈیٹ 21 مارچ 2023 04:26pm

پاکستان میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں 11 پیسے کمی کے بعد ڈالر 283 روپے 92 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 2.32 روپے اضافے کے ساتھ 284.03 روپے پر بند ہوا تھا۔

Read Comments