Aaj Logo

شائع 24 مارچ 2023 11:45pm

رمضان المبارک میں پنجاب کے سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل

ماہِ رمضان المبارک میں پنجاب کے سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے۔

چیف سیکریڑی پنجاب کی جانب سے صوبے کے سرکاری دفاتر کے اوقات میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے تمام سرکاری دفاتر پیر سے جمعرات اور ہفتے کو صبح ساڑھے 10 سے شام 4 بجے تک کھلیں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جمعے کے روز سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح ساڑھے 10 سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گے۔

Read Comments