Aaj Logo

شائع 27 مارچ 2023 06:34pm

مہنگائی نے داتا دربار پر بھی خیرات کی رونقیں مدھم کردیں

بڑھتی ہوئی مہنگائی میں رمضان المبارک کے دوران داتا دربار کا ماحول بھی تبدیل ہوگیا۔ ماہ رمضان میں داتا دربار پر خیرات باٹنے والوں کی رونقیں بھی مدھم پڑ گئیں۔

مہنگائی کی بڑھتی ہوئی شرح میں اس کاروبار سے منسلک دکاندار صاحب حیثیت افراد کی راہ تکنے لگے۔

مہنگائی نے رمضان المبارک میں خیرات باٹنے والے صاحب حیثیت افراد کے راستے بھی روک لیے۔

دکاندار داتا دربار پر حاضری دے کر لنگر تقسیم کرنے والوں کا انتظار کرتے رہتے ہیں.

دکانداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے بڑے بڑوں کو پریشان کردیا ہے۔

داتا دربار پر موجود مزدوروں کا کہنا ہے کہ ماضی میں افطاری کے وقت خیراتی دیگیں باٹنے والوں کا رش لگ جاتا تھا، لیکن اب وہ منظر نظر نہیں آتا۔

سحری اور افطاری کی امید میں داتا دربار پر انتظار کرنے والوں کا رش اب ماضی کا قصہ معلوم ہوتا ہے۔

Read Comments