Aaj Logo

شائع 28 مارچ 2023 11:34pm

گیس فیلڈ میں فنی خرابی، آدھے سے زیادہ کراچی گیس سے محروم

کراچی میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، شہر کا بڑا حصہ کم پریشر کا شکار رہا، جبکہ کئی علاقے گیس سے اچانک محروم ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی ساون گیس فیلڈ میں فنی خرابی کے باعث ایس ایس جی سی کو 300 ایم ایم سی ایف ڈی سے زائد کمی کا سامنا ہے۔

نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلستان جوہر، اورنگی، کورنگی، لانڈھی، بلدیہ، قائم خانی کالونی میں گیس کی فراہمی معطل ہے۔

لیاقت آباد، ہجرت کالونی، گارڈن، ڈی ایچ اے، صدر، گڈاپ، کاٹھور اور اسکیم 33 میں بھی گیس نہیں ہے۔

Read Comments