آئندہ 15 روز تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کیا ہوں گی؟ اعلان ہوگیا

مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کمی کی گئی ہے
شائع 31 مارچ 2023 09:19pm

ملک میں آئندہ 15 روز کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی، موجودہ قیمتیں 15 اپریل تک برقرار رہیں گی۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 272 روپے برقرار رہے گی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 293 روپے فی لیٹر میں ہی فروخت ہوگا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کمی کی گئی جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 10 روپے کمی کردی گئی ہے۔

Read Comments