لاہور، گھریلوملازمہ پر تشدد کرنیوالا ملزم گرفتار

نجی سوسائٹی سے ایمرجنسی15 پرموصول ہوئی تھی
شائع 01 اپريل 2023 12:36pm

لاہور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھریلو ملازمہ کو بازیاب کروالیا اورمزاحمت کرنے پر سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق نجی سوسائٹی سے گھریلو ملازمہ مریم پر تشدد کی کال ایمرجنسی ون فائیو پر موصول ہوئی تھی۔

کالرنے بتایا کہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کیا جارہا ہے، سیف سٹیز اتھارٹی سے پولیس رسپانس یونٹ کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت ملی۔ ریسکیو کیلئے پی آر یو سیکٹر انچارج چوہنگ اور ڈولفن ٹیم نے مشترکہ کارروائی کی۔

متعلقہ گھر کے سیکیورٹی گارڈ شہباز نے ریسکیو آپریشن کے دوران مزاحمت کی جسے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس ٹیم نے گھریلو ملازمہ مریم کو تحویل میں لیا اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے والد کو بلوا کر اس کے حوالے کردیا۔

Read Comments