پنجاب میں گلی یا دکان کے باہر کوڑا پھینکنے والوں پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

محکمہ بلدیات نے تمام ایڈمنسٹریٹر اور چیف آفیسرز کو مراسلہ جاری کردیا
شائع 03 اپريل 2023 08:24pm

لاہور سمیت پنجاب بھر میں گلی یا دکان کے باہر کوڑا پھینکنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں صفائی کو برقرار رکھنے کے لئے محکمہ بلدیہ نے اہم فیصلہ کر لیا۔

محکمہ بلدیات کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گلی یا دکان کے باہر کوڑا پھینکنے والوں پر ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

اس ضمن میں محکمہ بلدیات نے تمام ایڈمنسٹریٹر اور چیف آفیسرز کو مراسلہ جاری کردیا۔

Read Comments