ملک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند

کاروباری ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 4.06 روپے کا اضافہ
اپ ڈیٹ 05 اپريل 2023 06:25pm

پاکستان میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں مزید 56 پیسے مہنگا ہو کر ڈالر 287.85 روپے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 4.06 روپے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 292 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت دو روپے 25 پیسے اضافےط کے بعد 287 روپے 29 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

Read Comments