روپے کی اونچی اڑان کے سامنے ڈالر اپنی قدر کھو بیٹھا

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 43 پیسے کی کمی ہوئی
اپ ڈیٹ 06 اپريل 2023 03:03pm

کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں کم ہوگئی ہے جس کے بعد روپے کی قدر بڑھنے لگی ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 3.43 روپے کمیانٹربینک میں ڈالر کا لین دین 284.42روپے پربند،اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعرات کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 43 پیسے کی غیر معمولی کمی ہوئی اور ڈالر کا لین دین 284 روپے 42 پیسے پر بند ہوا۔

مزید پڑھیں: ملک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند

واضح رہے کہ بدھ کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں مزید 56 پیسے مہنگا ہو کر ڈالر 287.85 روپے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

Read Comments