محمد عباس کا انگلش کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں شاندار آغاز
پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے رواں سال انگلش کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں شاندار آغاز کردیا۔
فاسٹ بولر محمد عباسی نے 4 روزہ میچ میں ناٹنگھم شائر کے خلاف پہلی اننگز میں صرف 49 رنزکے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔
عباس کی شاندار بولنگ کی وجہ سے نوٹنگھم کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 185 رنز پر آؤٹ ہوگئی، جواب میں ہیمپ شائر نے پہلی اننگز میں 3 وکٹوں پر 119 رنز بنالیے۔
یاد رہے کہ محمد عباس رواں سال کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ہیمپشائرکی نمائندگی کررہے ہیں۔
Read Comments