ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟

سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 600 روپے برقرار رہی
شائع 08 اپريل 2023 07:43pm

عالمی صرافہ اور پاکستان میں سونے کی قیمت میں میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج کوئی تبدیلی نہ ہونے کی صورت میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 600 روپے برقرار رہی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 83 ہزار 985 روپے برقرار ہے۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بغیر کسی تبدیلی کے سونے کا نرخ 2008 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔

Read Comments