Aaj Logo

شائع 10 اپريل 2023 10:27am

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بارش کے بعد موسم سہانا

رمضان المبارک میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔

عمرہ زائرین نے بارش کے دوران طواف کعبہ جاری رکھا جبکہ مکہ مکرمہ اور گردونواح میں کالی گھٹائیں خوب جم کر برسیں جس سے جل تھل ہوگیا۔

عمرہ زائرین نے باران رحمت برسنے پر اللہ کا شکر ادا کیا اور بیت اللہ کی چھت سے میزاب رحمت کے ذریعے بارش کے پانی کے روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔

مدینہ منورہ میں ہلکی بارش سے موسم سہانا ہوگیا، مسجد نبویؐ میں گنبد خضری پر برسنے والی بارش سے روح پرور مناظر دیکھے گئے۔

Read Comments