Aaj Logo

شائع 13 اپريل 2023 07:48pm

فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 کمی کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 17 ہزار 500 روپے ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 429 روپے کمی سے 1 لاکھ 86 ہزار 471 روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی صرافہ میں فی اونس سونے کا نرخ 18 ڈالر اضافے کے بعد 2027 ڈالرز پر آگیا ہے۔

Read Comments