Aaj Logo

شائع 18 اپريل 2023 08:45pm

ملک میں سونے کے دام مزید بڑھ گئے

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 300 روپے مہنگا ہوکر 2 لاکھ 17 ہزار 400 روپے کا ہوگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 257 روپے اضافے سے 1 لاکھ 86 ہزار 385 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا تین ڈالر کمی سے 2005 کی سطح پر آگیا ہے۔

Read Comments