آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے بھارتی اسکواڈ کا اعلان

مڈل آرڈر بیٹر اجنکیا رہانے کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا
شائع 26 اپريل 2023 09:28am

بھارت نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا جبکہ مڈل آرڈر بیٹر اجنکیا رہانے کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے مطابق آل انڈیا سینئر سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف فائنل کے لئے اسکواڈ کا اعلان کیا۔

اسکواڈ میں کپتان روہت شرما ، شبھمن گل، چتیشور پجارا، ویرات کوہلی، اجنکیا رہانے، کے ایل راہول، کے ایس بھرت ، روی چندرن ایشون، رویندرا جڈیجا ،اکشر پٹیل، شردل ٹھاکر اور محمد شامی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ محمد سراج، امیش یادیو، جے دیو اندکٹ بھی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

واضح رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 7 جون سے اوول لندن میں کھیلا جائے گا۔

Read Comments