آرمی چیف کا دورہ: چینی اور پاکستانی افواج میں ملٹری تعاون بڑھانے پر اتفاق

آرمی چیف کا چین کے پہلے دورے پر شاندار استقبال
اپ ڈیٹ 26 اپريل 2023 05:21pm

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیرکو پی ایل اے آرمی ہیڈ کوارٹرز میں گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کے چین کے پہلے دورے پر شاندار استقبال کیا گیا، اور آرمی چیف کو پی ایل اے آرمی ہیڈ کوارٹرز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر کی پی ایل اے آرمی کمانڈر سے تفصیلی ملاقات ہوئی، جس میں سیکیورٹی امور اور فوجی تعاون پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں دونوں افواج میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

آرمی چیف نے چینی فوج کے دستوں کی آپریشنل صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی دیکھا۔ انہوں نے تربیت کے اعلیٰ معیار اور فوجیوں کی طرف سے دکھائی گئی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

Read Comments