Aaj Logo

شائع 28 اپريل 2023 04:52pm

کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک میں ڈالر سستا ہوگیا

پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں آج کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعے کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں8 ڈالر کمی کے بعد ڈالر 283 روپے 84 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے میں ڈالر کی قیمت میں 45 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 289 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 283 روپے 92 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

Read Comments