Aaj Logo

اپ ڈیٹ 01 مئ 2023 12:24pm

محکمہ موسمات کی بلوچستان اور کراچی میں مزید بارش کی پیشگوئی

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ آج بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے، کوئٹہ، قلات، خضدار، زیارت ، بارکھان، چمن، قلات، دالبندین، آواران، پنجگور ، خاران اور لسبیلہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے جبکہ مسافروں کو سفر میں احتیاط برتنے کو کہا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سینٹی گریڈ جبکہ زیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

قلات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 سینٹی گریڈ، پشین میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سینٹی گریڈ، گوادر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سینٹی گریڈ اور سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئٹہ کو بولان سے ملانے والا پنجرہ پل دوبارہ پانی میں بہہ جانے کے بعد چھوٹی گاڑیوں کی آمدو رفت کے لیے راستہ بحال کیا گیا ہے۔

کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

شہر کا مطلع جزوی ابرآلود ہے جبکہ درجہ حرارت 32 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، شام میں گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ہے۔

شمال مشرقی سمت سے ہوا کی رفتار 14 ناٹیکل مائل ہے جبکہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

Read Comments