Aaj Logo

شائع 02 مئ 2023 07:42pm

ملک میں فی تولہ سونا سینکڑوں روپے مہنگا

پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1500 روپے اضافے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 21 ہزار روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 1286 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 89 ہزار 472 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 1990 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔

Read Comments