امریکا کے ڈیفالٹ ہونے کے خدشات کے پیشِ نظر خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

محکمہ خزانہ نے اندرونی قرضوں پر ڈیفالٹ کا انتباہ جاری کیا تھا
شائع 03 مئ 2023 09:21am

امریکا کے ڈیفالٹ ہونے کے خدشات پر آئل مارکیٹ پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں اسی وجہ سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں چار ڈالر تک کی بڑی کمی ہوئی ہے

امریکی محکمہ خزانہ نے اندرونی قرضوں پر ڈیفالٹ کا انتباہ جاری کیا تھا اس کے بعد ہی تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔

امریکی ڈبلیو ٹی آئی 3.94 چار ڈالر سستا ہو کر فی بیرل قیمت 71.71 ڈالر پر آگیا ہے۔

برطانوی برینٹ چار ڈالر کے قریب سستا ہونے کے بعد فی بیرل تیل کی قیمت 75.40 ڈالر ہوگئی ہے۔

Read Comments