Aaj Logo

شائع 05 مئ 2023 04:55pm

روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی

پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی تبادلہ منڈیوں میں جمعہ کے روز 23 پیسے کمی کے بعد ڈالر 283 روپے 59 پیسے پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے میں ڈالر 25 پیسے سستا ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 287 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 283 روپے 82 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

Read Comments