پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے بدھ کو بند، پرچے بھی ملتوی

لاہور سمیت صوبے کے تمام اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں کل چھٹی ہوگی
اپ ڈیٹ 10 مئ 2023 09:44am

پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے کل رہنے کا اعلان کردیا گیا۔

سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر بورڈز کے تمام پرچے ملتوی کردیئے گئے۔

سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت صوبے کے تمام اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں کل چھٹی ہوگی۔

واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے باعث تعلیمی ادارے بند اور امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Read Comments