تصاویر: عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج

پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوچکے ہیں
اپ ڈیٹ 11 مئ 2023 12:15am

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں شدید احتجاج جاری ہے۔

دارالحکومت اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت دیگر بڑے شہروں میں پولیس اور مشتعل مظاہرین آمنے سامنے ہیں۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

دو روز سے جاری مظاہرین اور جلاؤ گھیراؤ میں سرکاری املاک، ایمبولینس، پولیس وینز، شہریوں کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں تک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

Read Comments