Aaj Logo

شائع 11 مئ 2023 06:25pm

کراچی میں تحریک انصاف کے رہنماؤں پر ایک اور مقدمہ درج

کراچی میں تحریک انصاف کے رہنماؤں پر ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد شہر قائد میں جلاؤ گھیراؤ اور پُرتشدد واقعات کے خلاف پولیس کا ایکشن جاری ہے۔

کراچی میں تحریک انصاف کے رہنماؤں پر ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔ شارع فیصل تھانے میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی سمیت 8 قائدین کو نامزد کیا گیا۔

روشنیوں کے شہر میں املاک کو نقصان پہنچانے، توڑ پھوڑ کرنے، جلاؤ گھیراؤ اور شرانگیزی کرنے والوں کے خلاف مجموعی طور پر 9 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والی ہنگامہ آرئی سے اب تک پولیس 400 سے زائد افراد کو گرفتار کرچکی ہے۔

پولیس کے مطابق ٹیپوسلطان، شاہ فیصل کالونی اور فیروزآباد تھانوںمیں درج مقدمات میں انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

شاہ لطیف، قائدآباد، سچل، نیو ٹاون اور ساحل تھانوں میں بھیہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

مقدمات میں سابق ایم این ایز آفتاب صدیقی، فہیم خان، اکرم چیمہ، عالمگیرخان ، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ، فردوس شمیم نقوی، راجا اظہر، عدیل خان، شاہنواز جدون، خرم شیر زمان، ارسلان تاج سمیت دو ہزار سے زائد نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

Read Comments