Aaj Logo

شائع 12 مئ 2023 12:31pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار افراد کی تفصیلات طلب کرلیں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار افراد کی تفصیلات طلب کرلیں اور ڈی ایس پی لیگل کو تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامرفاروق نے بابراعوان کی ضمانت درخواست پر سماعت کی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ بابر اعوان سیاستدان بعد میں ہیں، پہلے وکیل ہیں،بابر اعوان نے کہا کہ اگر پولیس کو گرفتار کرنے کا شوق ہے تو پکڑ لیں، عمران خان کی گرفتاری کے وقت وکلا پرتشدد کا مقدمہ ابھی تک درج نہیں ہوا، زخمی وکلاء کا میڈیکل بھی نہیں ہوا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ میں یہاں بیٹھا ہو اور آپ سیاست میں ہولیکن ہم ایک ہی کمیونٹی ہیں، جس پر وکلاء نے کہا کہ یہ فیصل چوہدری اور علی بخاری کے پیچھے پڑے ہیں۔

چیف جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ فیصل چوہدری کو کوٸی کچھ نہیں کہہ سکتا، ایف آٸی آردرج کروانے کی ہدایت کی ہے اور یہ کلٸیر ہے، فواد چوہدری کے معاملے کو بھی دیکھ لیتے ہیں۔

چیف جسٹس عامرفاروق نے ڈی ایس پی لیگل سے تفصیلات طلب کرلیں۔

عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار ہونے والوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت میں وقفہ کردیا۔

Read Comments