Aaj News

بدھ, مئ 08, 2024  
29 Shawwal 1445  

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار افراد کی تفصیلات طلب کرلیں

ڈی ایس پی لیگل کو تفصیلات فراہم کرنے کا حکم
شائع 12 مئ 2023 12:31pm
اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار افراد کی تفصیلات طلب کرلیں اور ڈی ایس پی لیگل کو تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامرفاروق نے بابراعوان کی ضمانت درخواست پر سماعت کی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ بابر اعوان سیاستدان بعد میں ہیں، پہلے وکیل ہیں، بابر اعوان نے کہا کہ اگر پولیس کو گرفتار کرنے کا شوق ہے تو پکڑ لیں، عمران خان کی گرفتاری کے وقت وکلا پرتشدد کا مقدمہ ابھی تک درج نہیں ہوا، زخمی وکلاء کا میڈیکل بھی نہیں ہوا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ میں یہاں بیٹھا ہو اور آپ سیاست میں ہولیکن ہم ایک ہی کمیونٹی ہیں، جس پر وکلاء نے کہا کہ یہ فیصل چوہدری اور علی بخاری کے پیچھے پڑے ہیں۔

چیف جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ فیصل چوہدری کو کوٸی کچھ نہیں کہہ سکتا، ایف آٸی آردرج کروانے کی ہدایت کی ہے اور یہ کلٸیر ہے، فواد چوہدری کے معاملے کو بھی دیکھ لیتے ہیں۔

چیف جسٹس عامرفاروق نے ڈی ایس پی لیگل سے تفصیلات طلب کرلیں۔

عدالت نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار ہونے والوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت میں وقفہ کردیا۔

pti

Islamabad High Court

justice aamir Farooq

imran khan arrested

PTI Leaders arrested

politics may 12 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div