Aaj Logo

شائع 16 مئ 2023 01:20pm

ایشیا کپ: سری لنکا اور بنگلہ دیش نے پاکستان کو گرین سگنل دے دیا

سری لنکا اور بنگلہ دیش نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے کا گرین سگنل دے دیا، دونوں ممالک نئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے کو تیار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش اور سری لنکا کو پہلا راؤنڈ پاکستان میں کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کے کرکٹ بورڈز نے بذریعہ ای میل پی سی بی کو یقین دہانی کرا دی، تاحال بی سی سی آئی اور پی سی بی کا براہ راست کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا اندرونی اجلاس آئندہ ایک دو دنوں میں دبئی میں ہونے کا امکان ہے۔

حتمی اجلاس اس ماہ کے آخری ہفتے میں متوقع ہے، اس اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل پر بات چیت ہو گی۔

Read Comments