انٹربینک میں ڈالر کی قیمت مزید بڑھ ہوگئی

روپے کی قدر کم ہونے لگی
شائع 17 مئ 2023 04:05pm

کاروبار شروع ہوتے ہی آج بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 44 پیسے اضافے کے بعد لین دین 285 روپے 40 پیسے پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 284 روپے 96 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت ایک روپے اضافے سے 297 روپے ہوگئی۔

Read Comments