روپے کے مقابلے ڈالر 2 پیسے سستا ہوگیا

رواں ہفتے ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 31 پیسے کا اضافہ
شائع 24 مئ 2023 04:43pm

پاکستان میں دو روز مسلسل اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت میں آج معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں دو پیسے سستا ہو کر ڈالر 287 روپے 13 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

رواں ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 31 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 308 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک ڈالر کی قیمت 287 روپے 15 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

Read Comments