Aaj Logo

شائع 25 مئ 2023 04:53pm

ملک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی

ملکی تبادلہ منڈیوں میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل دوسرے روز کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعرات کے روز ملکی انٹر بینک میں ایک روپے 39 پیسے کمی کے بعد ڈالر 285 روپے 74 پیسے کی سطح پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی چار دنوں میں ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کی کمی ہوئی ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت چار روپے اضافے سے 312 روپے ہوگئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک ڈالر کی قیمت 287 روپے 13 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

Read Comments