Aaj Logo

شائع 26 مئ 2023 10:03am

ایران کا 2 ہزار کلو میٹر تک مارکرنیوالے بیلسٹک میزائل کا تجربہ، امریکا کی شدید مذمت

ایران نے 2 ہزار کلو میٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ’’خیبر‘‘ کا کامیاب تجربہ کر لیا، جو 15 سو کلوگرام وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

میزائل کی رونمائی کے لیے تہران میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق بیلسٹک میزائل اسرائیل اور امریکی ٹھکانوں تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس موقع پرایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ ہم خطے میں استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ مگر امریکا نے ایرانی تجربے کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان امریکی دفتر خارجہ نے کہا کہ ایران کا بیلسٹک میزائل تیار کرنا، عالمی امن و سلامتی کے لیے حقیقی خطرہ بن گیا، فرانس نے بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی میزائل تجربے کو سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی قرار دیا۔

فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کے تجربے کی مذمت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی خلاف ورزی ہے جسے 2015 میں منظور کیا گیا تھا۔

Read Comments