فی تولہ سونے کے بھاؤ میں 450 روپے کا اضافہ

عالمی صرافہ میں 6 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1946 ڈالر پر آگیا
شائع 27 مئ 2023 06:58pm

بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 450 روپے اضافے سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 36 ہزار 200 روپے پر پہنچ گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 سونےکی قیمت 385 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 2 ہزار 503 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ عالمی صرافہ میں 6 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1946 ڈالر پر آگیا۔

Read Comments