Aaj Logo

شائع 30 مئ 2023 02:33pm

سندھ ہائیکورٹ کا سکھر حیدرآباد موٹر وے کی فوری تعمیر کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے سکھر حیدرآباد موٹر وے کی فوری تعمیر کا حکم دے دیا، این ایچ اے کی جانب سے 30 جون تک کام شروع کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی۔

سندھ ہائیکورٹ سکھر کے ڈبل بینچ نے درخواست گذار ایڈوکیٹ خان محمد سولنگی کی جانب سے سکھرحیدرآباد موٹروے کی تعمیر کا کام شروع نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران این ایچ اے کے انجنیئر اور دیگر افسران نے پش ہوکر عدالت کو بتایا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے کی تعمیر کے لیے سندھ حکومت اور ڈونرز نے فنڈز فراہم کردیے ہیں لیکن زمین کی خریداری کے معاملے میں نوشہرو فیروز میں ہونے والی کرپشن کی انکوائری چل رہی ہے۔

جس پرعدالت نے محکمہ این ایچ اے کو فوری طورپر سکھر حیدرآباد موٹروے کی تعمیر کا کام شروع کرنے کا حکم دے دیا۔

محکمہ این ایچ اے کے انجنیئر نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ 30 جون تک موٹروے کی تعمیر کا کام شروع کردیا جائے گا جس کی یقین دہانی کے بعد عدالت نے سماعت 11 جون تک ملتوی کردی۔

Read Comments