Aaj Logo

شائع 30 مئ 2023 11:42pm

پاکستان اور بیلاروس کے سفارتی پاسپورٹس رکھنے والے ویزا سے مستثنیٰ

پاکستان اور بیلا روس کے درمیان سفارتی پاسپورٹس کے حامل افراد کو ویزا سے استثنیٰ دینے کا معاہدہ طے پاگیا۔ بیلاروس کے وزیرخارجہ سرگئی الینک نے اپنے دورہ پاکستان میں سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

بیلاروس کے وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ جس کے مطابق بیلاروس کے وزیرخارجہ نے بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا۔ سرگئی الینک نے وزیراعظم شہبازشریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور پاکستانی ہم منصب سے ملاقاتیں کیں۔ مہمان وزیر خارجہ وفاقی وزیر ایاز صادق سے بھی ملے۔

پاکستان اور بیلاروس کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے، دونوں ملکوں نے ٹیکنالوجی، ثقافت اور تعلیم سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

سرکاری پاسپورٹ کے حامل افراد کیلئے ویزہ کے خاتمے کا معاہدہ طے پایا۔وزرائے خارجہ نے ویزہ کی شرط ختم کرنے کے دوطرفہ معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے سے پاک، بیلاروس رابطوں اور وفود کے تبادلوں میں اضافہ ہوگا۔

سفارتی تعلقات کی 30 ویں سالگرہ پر 3 فروری کو مشترکہ تقریبات کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے سرگئی الینک کی دورہ بیلاروس کی دعوت قبول کر لی۔

Read Comments