Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

پاکستان اور بیلاروس کے سفارتی پاسپورٹس رکھنے والے ویزا سے مستثنیٰ

بیلاروس کے وزیرخارجہ سرگئی الینک نے اپنے دورہ پاکستان میں سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں
شائع 30 مئ 2023 11:42pm
فوٹو ــ ٹوئٹر / ٹیم بلاول
فوٹو ــ ٹوئٹر / ٹیم بلاول

پاکستان اور بیلا روس کے درمیان سفارتی پاسپورٹس کے حامل افراد کو ویزا سے استثنیٰ دینے کا معاہدہ طے پاگیا۔ بیلاروس کے وزیرخارجہ سرگئی الینک نے اپنے دورہ پاکستان میں سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

بیلاروس کے وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ جس کے مطابق بیلاروس کے وزیرخارجہ نے بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کیا۔ سرگئی الینک نے وزیراعظم شہبازشریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور پاکستانی ہم منصب سے ملاقاتیں کیں۔ مہمان وزیر خارجہ وفاقی وزیر ایاز صادق سے بھی ملے۔

پاکستان اور بیلاروس کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے، دونوں ملکوں نے ٹیکنالوجی، ثقافت اور تعلیم سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

سرکاری پاسپورٹ کے حامل افراد کیلئے ویزہ کے خاتمے کا معاہدہ طے پایا۔ وزرائے خارجہ نے ویزہ کی شرط ختم کرنے کے دوطرفہ معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے سے پاک، بیلاروس رابطوں اور وفود کے تبادلوں میں اضافہ ہوگا۔

سفارتی تعلقات کی 30 ویں سالگرہ پر 3 فروری کو مشترکہ تقریبات کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے سرگئی الینک کی دورہ بیلاروس کی دعوت قبول کر لی۔

Pakistan Foreign Office

Pak Belarus Relationship

Belarus Foreign Minister visit Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div