Aaj Logo

شائع 31 مئ 2023 05:52pm

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اتاڑ چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1600 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 34 ہزار 400 روپے کی سطح پر آگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کی قدر 1372 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 960 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ عالمی صرافہ میں 4 ڈالر مہنگا ہو کر فی اونس سونے کا دام 1960 ڈالر کا ہوگیا۔

Read Comments