لاہور: اسکولز کے طلبہ اور اساتذہ کا جناح ہاؤس کا دورہ

جناح ہاؤس کی حالت دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی، 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، اساتذہ
شائع 06 جون 2023 09:53am

لاہور میں جناح ہاؤس کا آج بھی مختلف اسکولز کے طلبا و طالبات اور اساتذہ نے دورہ کیا۔ نو مئی واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

نو مئی کے پُرتشدد احتجاج میں جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ کے ساتھ آگ لگائی گئی۔ اساتذہ اور طلبہ نے تاریخی عمارت کی حالت زار دیکھ کر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ طالبات نے شہیدوں کے بلند درجات کیلئے دعا بھی کی۔

اساتذہ کا کہنا تھا کہ یہ گھر بابا ئے قوم محمد علی جناح سے منسوب ہونے کے باعث قابل قدر تھا، منظم سازش کے تحت تخریب کاری کی گئی۔ شرپسند ایسی سازشوں سے فوج اور پاکستان کو کمزور نہیں کرسکتے۔

انھوں نے کہا کہ فوج کا دشمن اصل میں پاکستان کا دشمن ہے، 9 مئی قومی سانحہ ہے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے، کوئی بھی شرپسند سزا سے نہیں بچنا چاہیے۔

اساتذہ نے مزید کہا کہ شرپسندوں نے شہدا کی حرمت کو بھی پامال کیا جو شرمناک عمل ہے، نوجوانوں کو نفرت کی بنیاد پر سیاست کرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔

Read Comments