کراچی، سوتیلے باپ نے دو سالہ بچے کو قتل کردیا

ملزم نے گھریلو جھگڑے کے دوران بچے کو مارا، پولیس
شائع 08 جون 2023 11:06pm

کراچی کے علاقے کھوکھرا پارمیں سوتیلے باپ نے دو سالہ بچے کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق قتل کی واردات کے بعد ملزم فرار ہے جس کی تلاش کی جارہی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے گھریلو جھگڑے کے دوران بچے کو مارا بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

Read Comments