سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 49.26 فیصد ہوگئی، ادارہ شماریات

21 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں
شائع 09 جون 2023 06:11pm

ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئی رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ اکیس فیصد کا اضافہ ہوا ہے،21 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 49.26 فیصد ہوگئی ہے، حالیہ ہفتے آلو، پیاز،چکن، ٹماٹر، لہسن، دال ماش، چینی، واشنگ سوپ، مہنگی ہوئیں ہیں۔

بیف، مٹن، کھلا دودھ، دہی ،چائے کی پتی اور چاول کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے جبکہ ٹماٹر کی قیمت میں 30 فیصد، پیاز21، چکن 7 فیصد مہنگا ہوا ہے۔

اس کے علاوہ 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔ رواں ہفتے کے دوران 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Read Comments