کراچی: ڈیری فارمز نے دودھ کی قیمتوں میں کمی کردی

حال میں ہی ڈیرفارمز نے دودھ کی قیمت بڑھائی تھی
شائع 09 جون 2023 10:47pm

ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے حال میں دودھ کی قیمت میں جو اضافہ کیا تھا اُسے واپس لے لیا ہے۔

ڈیرفارمز کے مطابق دودھ کی قیمت میں 10 روپے کمی کی ہے جس کے بعد دودھ کی موجودہ قیمت 210 روپے ہوگئی ہے۔

یکم جون کو ڈیری فارمرز نے تازہ دودھ کی قیمت میں ازخود 10 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا جس کے بعد کراچی کے بعض مقامات پر دودھ کی قیمت 220 روپے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں: دودھ کے عالمی دن پر عوام کیلئے قیمت میں اضافے کا تحفہ

واضح رہے کہ کمشنر کراچی نے دودھ کی فی لیٹر قیمت 180 روپے مقرر کر رکھی ہے، اس کے باوجود شہر میں دودھ 210 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

Read Comments