ڈیفنس: کےالیکٹرک کے گرڈ اسٹیشن میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا، بجلی کی فراہمی بحال

آتشزدگی کا واقعہ صبح پیش آیا تھا
شائع 11 جون 2023 06:44pm

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد پر واقع کےالیکٹرک کے گرڈ اسٹیشن میں آتشزدگی کے باعث ڈی ایچ اے میں کئی گھنٹوں سے بجلی کی سپلائی معطل رہنے کے بعد بحال کردی گئی۔

ڈیفنس خیابان اتحاد پر واقع کے الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشن میں آتشزدگی کے باعث ڈی ایچ اے میں کئی گھنٹوں سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔

کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق 8 گھنٹے بعد گرڈ کی بحالی کا کام مکمل کرتے ہوئے بجلی بحال کردی گئی ہے۔

مذکورہ آتشزدگی کا واقعہ صبح 6 بجکر 55 منٹ پرکے الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشن میں پیش آیا تھا۔ اطلاع ملتے ہی ڈی ایچ اے کی 2 فائر ٹینڈر نے تقریباً ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا تھا۔

کے الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشن میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی آتشزدگی کے باعث ڈی ایس ایچ میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی تھی۔

Read Comments