Aaj Logo

شائع 15 جون 2023 12:44pm

دفتر خارجہ کا کشمیریوں کی جائیداد ضبط کرنے پر تشویش کا اظہار

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی جائیداد ضبط کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان حریت رہنما اکبر کی جائیداد ضبط کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔

جمعرات کو ہفتی وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ روس سے خام تیل کی درآمد پاکستان کی انرجی سیکیورٹی کیلئے اہم ہے۔ روسی خام تیل ملکی ضروریات پوری کرنےکی کوششوں کا حصہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور عراق کےدرمیان فیری سروس چلانے پر بات چیت جاری ہے۔

ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاک ایران مذاکرات کیلئے سیکرٹری خارجہ تہران جارہے ہیں، ڈاکٹر اسد مجید خان ایرانی وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، ان کے خلاف پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

افغانستان سےمتعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انسداددہشت گردی کیلئے افغان عبوری انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔

Read Comments