سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظرآگیا، حج 27 جون کو ہوگا

حاجی بدھ 28 جون کو عید منائیں گے، پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج
اپ ڈیٹ 19 جون 2023 10:27am

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظرآگیا ہے مناسک حج کا رکن اعظم 9 ذوالحج یعنی 27 جون کو ہوگا۔

ذوالحج کا چاند نظرآںے کے بعد سعودی عرب میں عیدالاضحی 28 جون بروز بدھ کو ہوگی۔

پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر بیک وقت منعقد ہونگے۔

Read Comments