Aaj Logo

شائع 21 جون 2023 07:21pm

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کی مزید کمی

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 17 ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کی غیر معمولی کمی ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 17 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی نئی قیمت 1934 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کے روز بھی سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1800 روپے اور 1543 روپے کی غیر معمولی کمی ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، فیصل آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت کم ہوکر 2 لاکھ 18 ہزار 700 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 87 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

Read Comments