Aaj Logo

شائع 23 جون 2023 05:08pm

پنجاب بھر میں پیٹرول پمپس کے زیر التواء 532 این او سیز جاری

پنجاب بھر میں پیٹرول پمپس کے عرصہ دراز سے زیر التواء 532 این او سیز جاری کردیے گئے۔

بیروزگاری کے خاتمے اور سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اہم فیصلہ کیا ہے۔

نگراں وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا کہ پنجاب بھر میں پیٹرول پمپس کے زیرالتواء 532 این او سیز جاری کردیے، ریکارڈ کی چھان بین کے بعد این او سی کے اجراء کی 879 درخواستیں مسترد ہوئیں۔

عامر میر نے کہا کہ محسن نقوی کے احکامات سے قبل پنجاب بھر میں 1422 درخواستیں زیر التواء تھیں، نگراں وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو تمام رکے ہوئے این او سیز جاری کرنے کے احکامات دیے۔

نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ نئے پیٹرول پمپس لگنے سے ملازمتوں کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے، ہر پیٹرول پمپ پر اوسطا 30 سے 35 لوگوں کو روزگار ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرول پمپس کو این او سیز کے اجراء میں غیر ضروری تاخیر ہرگز قابل قبول نہیں، قانونی تقاضے پورے کرکے پیٹرول پمپس کے این او سیز کا فوری اجراء کیا جائے۔

Read Comments