Aaj Logo

شائع 23 جون 2023 05:21pm

سونے کی قیمت مسلسل پانچویں روز مزید گرگئی

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر اور پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کی غیر معمولی کمی ہوئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 10 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1919 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعے کے روز بھی فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 1500 روپے اور 1285 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، فیصل آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گرنے کے بعد 2 لاکھ 17 ہزار روپے جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت کمی کے بعد 1 لاکھ 86 ہزار 43 روپے کی سطح پر آگئی۔

Read Comments