Aaj Logo

شائع 24 جون 2023 10:17am

گریجویشن تقریب میں کرنسی نوٹ اور رقص: طالبہ کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا

سوہاج گورنری سے تعلق رکھنے والی ایک مصری طالبہ نے اپنی گریجویشن تقریب میں لباس کو ڈھکنے والے کرنسی نوٹوں سے بنا ہارپہن کر شرکت کی۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد عوامی حلقوں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

مصری کرنسی کے نوٹوں سے بنا یہ ہار لڑکی کے والد نے اسے بیچلر آف آرٹس کی ڈگری حاصل کرنے کے اعزاز میں پہنایا۔

وائرل کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرنسی نوٹوں سے تیارکردہ ہار نے طالبہ کے پورے جسم کو ڈھانپ رکھا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس اقدام کو فضول خرچی گردانتے ہوئے اسے حدود پامال کرنا قراردیا ہے، تبصروں میں طالبہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

صارفین کی اکثریت نے تقریب کی ویڈیو بنا کرانٹرنیٹ پر پوسٹ کرنے کو “ٹرینڈ “ حاصل کرنا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اشتعال انگیزحرکت ہے، تاہم کئی صارفین نے طالبہ اور اس کے والد کی حمایت میں آواز اٹھاتے ہوئے کہا ک تعلیمی میدان میں کامیابی کا جشن منانا طالبہ کے خاندان کا حق ہے۔

طالبہ کا موقف

اتنا بڑا ہار پہننے والی طالبہ نورا عادل کا کہنا ہے کہ کہا کہ سوشل میڈیا پرکیے جانے والے تبصرے تکلیف دہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جشن فیملی کی جانب سے میری کامیابی کی خوشی کا اظہار تھا اور بس۔

طالبہ نے اتنی تیزی سے ویڈیو کے وائرل ہونے پر بھی حیرت کااظہارکیا ہے۔

Read Comments