اغواکار خاتون 5 روز سے لاپتہ نومولود کو کھیتوں میں چھوڑ کر فرار

نومولود بچے کو اغوا کرنے والی خاتون کی تلاش جاری ہے، پولیس
اپ ڈیٹ 26 جون 2023 09:58am

فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال سے پانچ روزقبل اغوا ہونے والا بچہ مل گیا۔

اغوا کار بچے کو ائر پورٹ کے قریب کھیتوں میں چھوڑ کر فرار ہوگئی، پولیس نے مغوی نومولود کو ماں کے حوالے کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نومولود کو اغوا کرنے والی خاتون کی تلاش جاری ہے جسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پانچ روز قبل اغواء کار خاتون الائیڈ اسپتال کے وارڈ سے بچے کو لیکر فرار ہوگئی تھی۔

Read Comments