Aaj Logo

اپ ڈیٹ 27 جون 2023 01:49pm

عیدالاضحیٰ پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خاتون سمیت 9 دہشت گرد گرفتار

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے عید الاضحیٰ پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، سی ٹی ڈی نے تین حساس شہروں سے کالعدم تنظیم سے وابستہ خاتون سمیت 9 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ کارروائی ملتان، بہاولپور اور ڈی جی خان میں کی گئی، گرفتار 9 دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار خاتون بھی کالعدم تنظیم کے نیٹ ورک کی متحرک رکن ہے۔

ملزمان سے ہینڈ گرینیڈ، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت عدنان، عبدالحلیم، شیراز، بلقیس اور عمر بن خالد کے نام سے ہوئی ہے۔

حکا کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کا نیٹ ورک عید الاضحیٰ پر دہشت گردی کا منصوبہ بنارہا تھا، دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے رواں ہفتے 124 کومبنگ آپریشنز کیے ، جن میں 11 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

حکام کا کہن اہے کہ سی ٹی ڈی شرپسند عناصر کی سرکوبی کے لیے کوشاں ہے۔

Read Comments